donkeys

کھال کیلئے 8گدھوں کومار دیا گیا، مگر کیسے؟

سرگودھا(ہاٹ لائن) سرگودھا میں چوروں نے8 گدھوں کو زہریلے انجکشن لگاکر ہلاک کردیا اور کھالیں لے کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق سرگودھا کے نواحی قصبہ للیانی میں چوروں نے گدھوں کو رات کی تاریکی میں زہریلے انجکشن لگائے اور مہارت کیساتھ ان کی کھالیں اتار کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے بھی تصدیق کی ہے کہ گدھوں کو زہر والےانجکشن دے کر ہلاک کیا گیا ،پولیس نے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے ۔