یورپی ملک کی فضاءمیں مسلسل گونجتی آواز نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کردیا

لندن (ہاٹ لائن) زمین پر آنے والے زلزلے ہی کچھ کم آفت خیز نہ تھے کہ اب یہ خوفناک انکشاف سامنے آ گیا ہے کہ خلاءمیں بھی زلزلہ برپاہورہا ہے، جس کی وجہ سے دنیا کے متعدد علاقوں اور خصوصاً یورپ کے مختلف حصوں میں ایک مسلسل گونج سنائی دے رہی ہے جس کی شدت میں بتدریج اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ا خبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یورپ کے کئی ممالک کی طرح برطانیہ کے مختلف حصوں میں بھی پراسرار شور اور گونج جیسی آواز سنائی دے رہی ہے۔ بعض علاقوں میں اس کی شدت پہلے ہی اتنی زیادہ ہوچکی ہے کہ لوگوں کے لئے اسے برداشت کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔ اگرچہ سائنسدانوں کی جانب سے اس معاملے کی کوئی حتمی وضاحت سامنے نہیں آئی البتہ یہ نظریات بڑے پیمانے پر گردش کر رہے ہیں کہ اس کی وجہ خلاء میں پیدا ہونے والے برقنا طیسی زلزلے ہیں۔ اس نظریے کے حامی ماہرین کا کہنا ہے کہ برقناطیسی خلائی زلزلوں کی لہریں ہر سمت میں پھیلتی ہیں اور کرہ ارض کے ماحول پر بھی اثر انداز ہورہی ہیں۔ فی الحال تو یہ عجیب و غریب گونج صرف لوگوں کی سماعت کے لئے مسئلہ پیدا کررہی ہے لیکن یہ خدشات سامنے آرہے ہیں کہ رفتہ رفتہ اس کی شدت اتنی بڑھ جائے گی کہ یہ قشرارض کو لرزا کر رکھ دیں گی اور شہروں کے شہر ملیا میٹ ہوجائیں گے۔ اگرچہ متعدد سائنسدانوں نے بڑے پیمانے پر تباہی کے خطرے کو خارج ازامکان قرار دیا ہے لیکن بہرحال یہ بات باعث تشویش ہے کہ ابھی تک پریشان کن گونج کی اصل حقیقت کا سراغ نہیں لگایا جاسکا۔ (ن ی)