شوہر نے بیوی کے سابق بوائے فرینڈ کو ایسی سزا دی کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

ممبئی(ہاٹ لائن) بھارت میں ایک نوجوان آدمی کے ساتھ ’’گینگ ریپ‘‘ کا ایساشرمنا ک انتقامی واقعہ پیش آیا ہے جسے جان کر پولیس والوں کے بھی ہوش اڑ گئے ہیں، شوہر نے اپنی بیوی کے سابقہ بوائے فرینڈ کی جانب سے خاتون کو مسلسل تنگ کرنے اور وٹس ایپ پر فحش پیغام بھیجنے کی ایسی کڑی سزا دی جسے پڑھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔
ہندوستانی نجی چینل’’اے بی پی نیوز‘‘ کے مطابق ممبئی پولیس نے ایک آدمی کے ساتھ ’’گینگ ریپ ‘‘ کے شرمناک الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا تو نہ صرف اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا بلکہ جرم کے پیچھے چھپی کہانی پولیس کو سنا کر سب کو سکتے میں ڈال دیا ۔ملزم کا کہنا تھا کہ مدعی میری بیوی کا سابقہ بوائے فرینڈ تھا ، میری بیوی اس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں رکھنا چاہتی تھی لیکن پھر بھی یہ شخص میری بیوی کو وٹس ایپ پر اکثر فحش میسج بھیجتا تھا ،جس پر میری بیوی نے ان گندے پیغامات کے بارے میں مجھے بتایا، جس پر میں (ملزم ) نے اپنے ایک دوست کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کے سابقہ بوائے فرینڈ کو ’’سبق سکھانے‘‘ کے لئے ایک منصوبہ بنایا اور اسے اغوا کر لیا اور ہم دونوں نے مل کر اس کا ’’ ریپ‘‘ کر دیا ،وہ شخص جب اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کی شکائیت لے کر پولیس کے پاس گیا توسارا معاملہ کھل کر سامنے آ گیا ۔
گرفتارملزم کا کہنا تھا کہ میری بیوی کا سابقہ بوائے فرینڈ اسے گندے اور انتہائی فحش پیغامات بھیجا کرتا تھا جس کی وجہ سے وہ بہت پریشان رہتی تھی ،اپنی بیوی کی پریشانی دیکھتے ہوئے میں نے اسے سبق سکھانے کا فیصلہ کیا۔ ملزم نے اپنے بیوی کے موبائل پر آنے والے وٹس ایپ پیغامات بھی پولیس کو دکھائے ،تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔