ڈاکٹرز کی غفلت سے بلی کی موت، مالکن عدالت پہنچ گئی

اسلام آباد(ہاٹ لائن) وفاقی دارالحکومت کی عدالت میں ایک انوکھا مقدمہ لایا گیا۔ ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے بلی کی ہلاکت پر مالکن ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت پہنچ گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے خاتون سندس کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ بلی کی ہلاکت ویٹرنری ڈاکٹرزکی غفلت سے ہوئی، بھاری فیس کی ادائیگی کے باوجود علاج میں کوتاہی برتی گئی۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا اڑھائی کروڑ روپے بطور ہرجانہ ادا کیے جائیں، غفلت برتنے پر ڈاکٹرز کو قید اور جرمانے کی سزا کا حکم بھی دیا جائے۔
رخواست میں ویٹرنری کلینک مالک ڈاکٹرز فیصل خان اور عابد عباسی کو فریق بنایا گیا ہے۔عدالت نےقراردیاکہ پانچ دسمبرتک فریقین نے جواب جمع نہ کرایا تو فیصلہ سنا دیں گے۔