انسانوں سے 10 گنا زیادہ طاقتور کیکڑا

ٹوکیو (ہاٹ لائن) کوئی ہاتھ ملاتے وقت ہمارا ہاتھ پوری قوت سے دبادے تو اس سے بہت تکلیف ہوتی ہے جب کہ 4 کلوگرام تک پہنچنے والا ’ناریلی کیکڑا یا کوکونٹ کریب انسانی ہاتھ سے 10 گنا قوت استعمال کرکے ہماری ہڈی توڑ سکتا ہے اور یہ صلاحیت ایک چھوٹے بچے کو اٹھانے کے لیے کافی ہوتی ہے۔
دیکھنے میں یہ ہیبت ناک کیکڑا بڑھتے بڑھتے ایک میٹر لمبا اور 4 کلوگرام وزنی ہوجاتا ہے اور اپنے قینچی کی طرح بند ہونے والے پنجوں سے ناریل توڑ کر کھاتا ہے۔ جاپان میں اس طرح کے 29 کیکڑوں کا جائزہ لیا گیا جن کا وزن 30 گرام سے 2 کلوگرام تک تھا، ان کیکڑوں کے پنجوں میں گرفت کی قوت کو خاص ا?لات سے ناپا گیا۔