لندن،بھارت مخالف نعروں سے گونج اٹھا

لندن ( ہاٹ لائن ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کی مذمت کے لیے لندن میں احتجاج کیا گیا،برطانوی وزیراعظم کی رہائشگاہ کے باہر بھارت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے مظاہرین نے مودی سرکار کو کشمیریوں کا قاتل قرار دیا۔
لندن میں بسنے والے کشمیریوں نے مظلوم کشمیریوں کے حق میں بھرپور احتجاج کرتے ہوئے بھارتی فوج کا ظلم و ستم بند کرانے کا مطالبہ کیا۔ برطانوی وزیراعظم کی رہائشگاہ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر جمع سیکڑوں مظاہرین نے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کی ریاستی دہشتگردی کو لگام دی جائے اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ قابض بھارتی فوج نے ظلم کی انتہا کر دی ہے۔ دہلی سرکار کشمیریوں کی قاتل ہے۔
احتجاج میں شریک افراد نے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ٹٰن ڈاٴننگ اسٹریٹ کے باہرشمعیں بھی روشن کیں۔