داعش سمیت دہشت گرد تنظمیوں کی مددگار ہیلری کلنٹن نکلی ۔۔

واشنگٹن: (ہاٹ لائن) وکی لیکس نے ہیلری کلنٹن کی دو ہزار کے قریب نئی ای میل جاری کی ہیں جن میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ دنیا بھر کے لاکھوں خفیہ راز فاش کرکے تہلکہ مچانے والی ویب سائٹ وکی لیکس نے ایک بار پھر پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔ جس میں انکشاف کیاگیا ہے کہ سابق امریکی وزیر خارجہ اور امریکی صدارتی انتخابات میں موجودہ امیدوار ہیلری کلنٹن داعش سمیت مختلف جنگجو تنظیموں کو اسلحہ، رقم اور دیگر مدد فراہم کرنے میں معاونت کرتی رہی ہیں۔ وکی لیکس کے بانی جولین اسانج مطابق ویب سائٹ نے 17 سو ای میل جاری کی ہیں ، ان ای میلز سے واضح ہوتا ہے کہ لیبیا میں امریکی مداخلت تباہ کن ثابت ہوئی اور جس کے نتیجے میں داعش کو لیبیا میں جڑ پکڑنے کا موقع ملا۔ اس کے بعد شام میں داعش اور دیگر جنگجو تنظیموں کو اسلحہ فراہمی شروع ہوئی اور یہ سب ہیلری کلنٹن کی زیر نگرانی ہوا ہے۔ جولین اسانج کے مطابق ہلیری نے اس حوالے سے حلف لینے کے باجود جھوٹ سے کام لیا، جس کے نتیجے میں ان کے خلاف غداری کا مقدمہ بننا چاہئے۔(ع – ر )