کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں،امریکہ

نیویارک : کشمیریوں کا احتجاج رنگ لے آیا، امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں، اس سے متعلق آزاد اور ذاتی ذرائع سے حاصل ہونیوالی اطلاعات پر رپورٹ بھی مرتب کررہے ہیں۔مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ امریکا، پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع مذاکرات کا آغاز اور کشیدگی کا خاتمہ چاہتا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا ہے کہ اس بات کا بھی جائزہ لیں گے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزامات میں کتنی سچائی ہے اور یہ واقعات کہاں کہاں رونما ہورہے ہیں.