اسلام آباد سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کے لئے بہت زیادہ دباؤ ہے، حسینہ واجد

ڈھاکا:(ہاٹ لائن) بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے ایک بار پھر بھارتی زبان بولتے ہوئے پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کردیا، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے بہت مایوس ہوچکی ہوں اور اسلام آباد سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کے لئے بہت زیادہ دباؤ ہے۔
بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے حسینہ واجد کا کہنا تھا کہ بھارت نے بنگلہ دیش بنانے میں مدد کی جس پر بھارتیوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جب کہ ان کا مزید کہنا تھا کہ سارک کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ ان کا اپنا فیصلہ تھا کیوں کہ جماعت اسلامی رہنماؤں کو سزائیں دینے پرپاکستان نے تنقید کی تھی۔