مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور آذر بائیجان ہم آواز

آذر بائیجان نے کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت کر دی مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور آذر بائیجان ہم آواز ، اقوام متحدہ حق خودارادیت دے
باکو(ہاٹ لائن) آذر بائیجان نے کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت کر دی ، صدر الہام علی یوف کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے ، وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتا ہے ۔اور مسلہ کشمیر بین الاقوامی فورمز پر معاملہ اٹھائیں گے
آذر بائیجان کے صدارتی محل پہنچنے پر صدر الہام علی یوف نے وزیراعظم نوازشریف کا پرتپاک استقبال کیا ۔ دونوں رہنماؤں نے پہلے ون آن ون اور پھر وفود کے ساتھ ملاقات کی ۔
وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان میں تاریخی تعلقات ہیں ۔ علاقائی اور عالمی معاملات کو پرامن طریقے سے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں جبکہ دونوں ممالک میں تجارت کا حجم مزید بڑھانے کی ضرورت ہے ۔صدر آذر بائیجان الہام علی یوف نے پاکستان کو قریبی اتحادی قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ دونوں ممالک میں تجارتی تعاون مزید بڑھائیں گے اور مشترکہ منصوبے شروع کریں گے ۔ الہام علی یوف نے پاکستانی اسلحہ خریدنے میں بھی دلچسپی ظاہر کی ۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آذر بائیجان کے درمیان ویزا شرائط آسان کرنے پر بھی اتفاق کیا ۔