سعودی عرب میں اس بار 30 روزے مکمل ہونے کا امکان

سعودی عرب میں اس سال رمضان کے 30 روزے مکمل ہونے کا امکان ہے۔

سربراہ جدہ فلکیاتی انجمن نے پیشگوئی کی ہے کہ سعودی عرب میں عید کا چاند 12 مئی بروز بدھ کو نظر آ نےکا امکان ہے اور اس طرح عید الفطر جمعرات 13 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔

سربراہ جدہ فلکیاتی انجمن کا کہنا ہےکہ منگل 11 مئی 29 رمضان کو کہیں بھی چاند نظر نہیں آئے گا البتہ سعودی عرب میں عید الفطر کا حتمی فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔