شکاگو ، مسافر طیارے میں آگ لگنے سے آٹھ افراد زخمی

واشنگٹن (ہاٹ لائن ) امریکا کے شہر شکاگو میں مسافر طیارے میں آگ لگنے کے باعث کم از کم آٹھ افراد زخمی ہوگئے، تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق امریکی ایئرلائن کی فلائٹ 383 میں آگ ٹائر پھٹنے کی وجہ سے لگی۔ مسافر طیارے نے میامی کےلئے پرواز کرنا تھا۔
طیارے میں آگ لگتے ہی مسافروں کو نکالنے کا عمل شروع کردیا تھا جس میں سے آٹھ مسافر زخمی ہوئے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ زخمیوں کو طبی امداد کےلئے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔