ڈونلڈ ٹرمپ کی مشکلات میں اضافہ، مزید دو خواتین نے ذیادتی کا الزام لگا دیا.

لاس اینجلس(ہاٹ لائن) امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پرتین روز قبل دو خواتین کی جانب سے زیادتی کے الزامات کے بعد ایسی ہی مزید دو خواتین سامنے آگئی ہیں۔ لاس اینجلس میں ایک کانفرنس کے دوران اکتالیس سالہ سمر زغوڑ نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹرمپ نے لاس اینجلس کے ایک ہوٹل میں انھیں جنسی ہراس کا نشانہ بنایا۔
خاتون کے مطابق میں انھیں ٹرمپ نے بیورلی ہلز ہوٹل میں بلایا اور اس دوران انھیں زبردستی کا نشانہ بنایا ۔ ایک اور خاتون کرسٹین اینڈرسن نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ ٹرمپ نے 1990 میں نیویارک کے ایک کلب میں ان سے دست درازی کی تھی۔خاتون کے مطابق وہ اس وقت ہوٹل میں ویٹرس کے طور پر کام کر رہی تھیں اور وہ ماڈل بننا چاہتی تھیں۔ری پبلکن امیدوار کی جانب سے دونوں خواتین کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔