غلطی سے سرحد پار کرنے والا فوجی واپس دو، مودی کا مطالبہ ، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

نئی دلی(ہاٹ لائن) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے غلطی سے سرحد پار کرجانے والے فوجی کی پاکستان سے حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے غلطی سے سرحد پار کرجانے والے فوجی کی پاکستان سے حوالگی کی کوشش کررہی ہے،وزیر اعظم جلد باقاعدہ مطالبہ کریں گے،دوسری طرف بھارت میں امریکی سفارتخانے کی دہشتگردحملوں کے خطرے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔امریکانے بھارت میں اپنے شہریوں کومحتاط رہنے کی ہدایت کردی،امریکی سفارتخانہ کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق سیاحتی مقامات پرداعش کے دہشتگردحملوں کا خطرہ ہے،بھارت میں امریکی سفارتخانے کی دہشتگردحملوں کے خطرے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔