اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 5پیسے کمی کے بعد 106روپے 30پیسے کا ہو گیا

کراچیاوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 5پیسے کی کمی ہو گئی جس کے بعد اس کی قیمت 106روپے 30پیسے ہو گئی ۔تفصیل کے مطابق جمعرات کے روز اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 5پیسے کی کمی آئی جس کے بعد اس کی قیمت خرید105روپے75پیسے جبکہ قیمت فروخت 106روپے 30پیسے ہو گئی ۔ادھر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور اس کی قیمت خرید 104روپے 30پیسے جبکہ قیمت فروخت 104روپے 50پیسے کی سطح پر برقرار ہے ۔(ی-ا)