فلپ ہیوز کی موت کی تحقیقات مکمل،فیصلہ آگیا

سڈنی (ہاٹ لائن) آسٹریلیوی ٹیسٹ کرکٹرفلپ ہیوزکی ہلاکت کےذمے دارکھلاڑی یاامپائرزنہیں ہیں،تحقیقاتی کمیشن نے فیصلہ سنادیا۔
سڈنی میں تحقیقاتی کمیشن نے کئی روزتک اس کیس کی تحقیقات کیں۔ فلپ ہیوزکی ہلاکت کی تحقیقات کرنےوالےمائیکل بارنزنےفیصلہ سنا دیا۔ فیصلے کے مطابق فلپ ہیوزکو باؤنسرزمارکرٹارگٹ نہیں کیا گیا تھا۔فیصلے کے مطابق میچ کے دوران کھیل کے قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔
فیصلےمیں بتایا گیاہےکہ فلپ ہیوز کی ہلاکت کی وجہ باؤنسرکی مس ججمنٹ تھی۔آسٹریلیوی اوپنر فلپ ہیوز2سال قبل ڈومیسٹک میچ میں گردن کے پچھلے حصے پر باؤنسرلگنےسےہلاک ہوگئے تھے۔