فلپائن: جیل میں قید میئرپولیس کے ہاتھوں ہلاک

منیلا (ہاٹ لائن) مئیر جیل میں پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہو گیا۔ فلپائنی حکام کے مطابق شہرالبیورا کے مئیر کو منشیات کی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ، جنہیں رپورٹ کے مطابق گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ان کے علاوہ ایک اور ملزم بھی اس فائرنگ کے دوران مارا گیا ۔ پولیس کے مطابق البیورا کے مئیر ایسپینوا نے پہلے پولیس پر حملہ کیا جوابی کاروائی میں وہ گولی کا نشانہ بن گئے ۔