نیو یارک :امریکی صدارتی انتخاب ہیلری کو ٹرمپ پر ایک پوائنٹ کی برتری

نیویارک (ہاٹ لائن ) امریکی صدارتی انتخاب میں دو روز باقی رہ گئے ، امیدواروں کی انتخابی مہم زوروں پر ہے ، ٹرمپ اور ہلیری نے ووٹروں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے ریاست فلوریڈا میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں ۔
نئے سروے میں ہلیری کو ٹرمپ پر ایک پوائنٹ کی برتری حاصل ہو گئی ۔ ووٹروں کے دل جیتنے کے لیے امیدوار ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ۔ ہلیری نے انتخابی مہم کے دوران حامیوں سے خطاب میں کہا کہ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی بنیاد نفرت اور تعصب ہے ۔ آپ نے اپنے ملک اور اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے صحیح امیدوار کو ووٹ دینا ہے ۔ دوسری طرف ٹرمپ نے ایک بار پھر ہلیری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہلیری صدر بننے کے قابل ہی نہیں ، وہ ایک بد دیانت خاتون ہیں ، دوسری طرف ہلیری ای میلز سکینڈل کے دھچکے سے باہر آ رہی ہے اور ٹرمپ پر ایک بار پھر ایک پوائنٹ کی برتری حاصل کر لی ہے ۔