لندن :برطانوی پولیس اہلکار بھی پش اپس کے دیوانے نکلے

لندن ( ہاٹ لائن ) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے میچ جیتنے کے بعد لگائے گئے پش اپس کا پوری دنیا میں ٹرینڈ بنتا جا رہا ہے ۔
برطانوی پولیس اہلکاروں نے بھی پُش اُپس لگائے جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر ہٹ ہو گئی ۔ برطانیہ کے پولیس اہلکاروں نے ایک نہ دو بلکہ پورے 22 پُش اَپس کرنے کا شاندار مظاہرہ پیش کیا اور اُس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرتے ہوئے اپنے پیٹی بند بھائیوں کو بھی پُش اَپس کا چیلنج دے ڈالا ۔ پُش اَپس کرتے اہلکاروں کی ویڈیو کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں ۔