ہلیری یا ٹرمپ ،امریکی عوام آج نیا صدر منتخب کریں گے

واشنگٹن: امریکی صدارتی الیکشن کی پولنگ آج ہوگی جس میں ہیلری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔
امریکی صدارتی الیکشن کی پولنگ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 سے رات 3 بجے تک جاری رہے گی۔امریکی صدارتی الیکشن میں حصہ لینے والی ہیلری کلنٹن کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے جبکہ ان کے مدمقابل صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا تعلق ریپبلکن پارٹی سے ہے۔
غیر ملکی ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں ہیلری کلنٹن کی مقبولیت میں زیادہ اضافہ ہوا ہے جس کی بنیاد پر ہیلری کے جیتنے کے نوے فیصد امکانات ہیں.