امریکی انتخابات:دھاندلی روکنےکی تیاری کرلی گئی

نیویارک ( ہاٹ لائن) امریکا میں صدارتی انتخابات کوصاف اورشفاف بنانے اورکسی بھی قسم کی دھاندلی روکنےکےلیےالیکٹرونک ووٹنگ سسٹم تیارکیا گیاہے جس کا نیویارک میں مظاہرہ بھی کیا گیا ۔
امریکا میں صدارتی انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ پولنگ کے دوران ہرطرح کی دھاندلی روکنے اورانتخابی عمل صاف اور شفاف بنانےکےلیےالیکٹرونگ ووٹنگ سسٹم تیار کیا گیا ہے۔ سسٹم کے تحت صرف نیو یارک میں بارہ سوپانچ پولنگ مقامات پرساڑھے تین ہزار سےزائد اسکیننگ مشینیں اوراڑسٹھ ہزارآلات فراہم کیے گئے ہیں۔
صدارتی انتخابات سےایک روز قبل نیویارک میں الیکٹرونک ووٹنگ سسٹم کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ نیویارک الیکشن بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اعلیٰ سےنچلی سطح تک پورا عملہ اس بات کو یقینی بنانےمیں مصروف ہےکہ انتخابات میں اگرکوئی دھاندلی کی کوشش کرتا ہےتواسے پکڑا جائےاوراس سلسلےمیں قانون نافذ کرنےوالےاداروں سےبھی ہم رابطے میں ہیں۔