سمندر سے گمشدہ امریکی ایٹم بم دریافت

اوٹاوا (ہاٹ لائن) ایک کمرشل غوطہ خور نے کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے ساحل کے قریب واقع جزائر ہیڈا گوائی کے قریب سمندر کی تہہ میں شاید ایک گمشدہ ایٹم بم دریافت کر لیا ۔ کینیڈا کے محکمہ قومی دفاع (ڈی این ڈی) کا خیال ہے کہ یہ سنہ 1950 میں اس علاقے میں حادثے کا شکار ہونے والے امریکی بی 36 بمبار طیارے کا گمشدہ جوہری ہتھیار ہو سکتا ہے ۔ حکومت کے خیال میں اس بم میں جوہری مواد موجود نہیں ہے اور وہ اس کی تصدیق کیلئے علاقے میں نیوی کے جہاز بھیج رہی ہے ۔ –