امریکی صدارتی الیکشن:ہلیری کلنٹن 8، ٹرمپ 8 ریاستوں میں کامیاب

نیویارک ( ہاٹ لائن ) امریکا میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد نتائج کا سلسلہ جاری ہے جس کے مطابق ہیلری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ اب تک 8،8 ریاستوں میں کامیاب ہوچکے ہیں، تاہم بقیہ ریاستوں سے بھی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق اب تک 16 ریاستوں کے نتائج سامنے آچکے ہیں جس میں ہیلری کو ٹرمپ پر سبقت حاصل ہے۔ڈیموکریٹک کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن الی نوائے، ڈیلاویئر، میساچوسٹس، میری لینڈ، نیو جرسی، روڈے آئس لینڈ، ورمونٹ اور واشنگٹن ڈی سی سے کامیاب ہوگئی ہیں۔ کلنٹن کے الیکٹرول ووٹوں کی تعدد 104 تک جا پہنچی ہے۔ جبکہ ان کے مد مقابل ریپبلکن کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ میسی سیپی، ورجینیا، ٹینیسی، اوکلوہاما، کینٹکی، انڈیانا، شمالی اور جنوبی کیرولائنا سے کامیاب ہوگئے ہیں۔ ٹرمپ کے الیکٹرول ووٹوں کی تعدد 137 تک پہنچ گئی ہے۔امریکی ریاست فلوریڈا میں ہیلری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اس وقت کانٹے کا مقابلہ جاری ہے جس کے نتائج سامنے آنا باقی ہیں۔