نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےبڑےاعلانات کردئیے

یویارک ( ہاٹ لائن )نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پہلی تقریر میں کہاہےکہ امریکی مفادات سب سے اہم ہیں۔ ملک کو نئی سمت میں لے جانے کا وقت آگیاہے۔معیشت کو بہتربناکر جی ڈی پی کو بہتربنائیں گے۔انھوں نے دعوی کیاکہ امریکیوں کومایوس نہیں کروں گا۔
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی ہیڈکوارٹر کو دورہ کیااور تقریر کی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریر کے آغاز میں بتایاکہ ہیلری کلنٹن نے انھیں ٹیلی فون کرکے مبارک باد دی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ہیلری کلنٹن نے بہت سخت محنت کی۔ انھوں نے کہاکہ ہیلری نے امریکا کے لئے بہت خدمات انجام دی ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھاکہ امریکا کو ایک اور متحد ہوکر کام کرنا ہوگا۔ انھوں نے کہاکہ میں تمام امریکیوں کا صدر ہونگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ آپ کے مشورے سے مل کر آگے بڑھنے کے لیے کام کریں گے۔ انھوں نے کہاکہ ہر امریکی کو اپنا کام کرنے کی آزادی ہوگی۔ ہررنگ و نسل سے تعلق رکھنے والوں کے لیے یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔ جنھوں نے مجھے منتخب نہیں کیا انھیں ناکام ہونا پڑا۔
نومنتخب امریکی صدر نے کہاکہ عالمی برادری کو سمجھ لینا چاہئے کہ سب کے ساتھ مل کر برابری کی بنیاد پر کام کریں گے۔ ری پبلیکن،ڈیموکریٹس سمیت سب کو کہوں گا کہ امریکا کے لیے متحد ہوجائیں۔انھوں نے واضح کیاکہ یہ ایک انتخابی مہم نہیں ایک تحریک تھی۔ انھوں نے بتایا کہ ان کے بہت بہت بڑے معاشی منصوبہ ہیں۔ کوئی خواب،کوئی چیلنج بڑانہیں ہوتا،سب کچھ حاصل کیاجاسکتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھاکہ کسی قوم یاملک سےتنازعات میں پڑنانہیں چاہتے۔ انھوں نے کہاکہ مجھے امریکا سے پیار ہے اور ملک کے انفرااسٹریکچر کو دوبارہ بنائیں گے.