شہزادہ ہیری کا نیا معاشقہ سامنے آگیا

لندن ( ہاٹ لائن ) برطانیہ کے شاہی خاندان کے شہزادے ہیری اپنی گرل فرینڈ میگن مارکل کے حق میں میڈیا پر برس پڑے ۔
امریکی اداکارہ میگن مارکل سے تعلق کی خبریں چھاپنے پر برطانوی شہزادے ہیری میڈیا پر برس پڑے۔ انہوں نے کہا کہ میگن کے ساتھ چند مہینے تعلق رہا ہے۔ میڈیاان پر الزامات لگانا بند کرے۔
حالیہ دنوں میں کئی اخباروں میں ہیری اور میگن کے تعلقات کی شہ سرخیوں نظروں میں رہیں جس کے ردعمل میں شہزادہ ہیری کا کہنا تھا کہ میگن کے ساتھ صرف چند مہینے ان کا تعلق رہا ہے لیکن میڈیا کے ناروا رویے کے بعد وہ میگن مارکل کی سلامتی کے حوالے پریشان ہیں۔تاہم صحافی برادری کی جانب سے بھی خبر شائع کرنے والی صحافی پر تنقید کے بعد خاتون صحافی کا کہنا تھا کہ شہزادے کے پاس اظہار رائے کا مکمل حق ہے لیکن یہ ایک آزاد ملک ہے جہاں میڈیا آزاد ہے اور مجھے اپنی رائے کے اظہار کا حق حاصل ہے ۔