ہیلری کلنٹن نےشکست کےباوجودبڑےپن کاثبوت دیا

واشنگٹن ( ہاٹ لائن ) جیت گئے ہو، مبارک ہو۔انتخابی مہم کے دوران زبانی حملے کرنے والی ہلیری کلنٹن شکست کھاتے ہی پگھل گئیں۔ انھوں نے اپنے حریف کو فون کرکے مبارکباد دے ڈالی ۔وہائٹ ہاؤس کا ٹکٹ ڈونلڈ ٹرمپ کے نام رہا اور ہیلری کلنٹن کو شکست دیکر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے پینتالیس ویں صدر منتخب ہوگئے۔ ڈیموکریٹس کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون کرکے صدارتی انتخاب جیتنے کی مبارک باد دی۔ہیلری کی انتخابی مہم کے منیجرجان پوڈیسٹا نے حامیوں کاساتھ دینے پر شکریہ بھی ادا کیا۔ٹرمپ کی فتح پرہیلری کے حامی آنسو بہاکر واپس گھروں کو لوٹ گئے۔