ٹرمپ کی کامیابی، ڈالر کو بھی جھٹکا

ٹوکیو(ہاٹ لائن ) امریکی صدارتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کا جھٹکا ڈالر کو بھی لگا، ین اور یورو کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی ہوگئی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکا کا صدر منتخب ہونے کے بعد ٹوکیو تجارتی منڈی میں ین کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ 3.8 فیصد کمی سے 101.47 ین فی ڈالر اور یورو کے مقابلے میں 2 فیصد سے زیادہ کمی کے ساتھ 1.1232 ڈالر فی یورو ہوگئی۔
کاروباری سرگرمیوں کے دوران ڈالر کے مقابلے میں میکسیکن پیسو کی شرح تبادلہ میں تیزی سے کمی ہوئی.