حیرت انگیز اور متاثرکن تصاویر

نیویارک(ہاٹ لائن ) کیمرہ اور لینس بنانے والی مشہور کمپنی نِکون نے اس سال بھی دنیا بھر کے فوٹوگرافرز کو دعوت دی ہے کہ وہ کسی بھی شے کی اندرونی اور یا خردبینی تصاویر لے کر دنیا کو ان عجائبات سے آگاہ کریں۔
اس مقابلے میں 70 ممالک کے 2 ہزار سے زائد فوٹوگرافرز نے حصہ لیا اور میگنیفائنگ عدسے یا پھر مائیکروسکوپ (خردبین) سے بہت تفصیلی تصاویر کھینچی ہیں۔ ان تصاویر میں زیادہ تر جانداروں کے مختلف گوشوں کی تصاویر لی گئی ہیں تاہم پانی کے بلبلوں سے لے کر مکھی کی آنکھ تک بھی نمایاں ہیں۔ تصاویر دیکھ کر قدرت کی فنکاری اور باریکی کا احساس جی اٹھتا ہے تو نوکیا اسمال ورلڈ مقابلے کی چند بہترین تصاویر یہ ہیں جنہیں عام حالات میں پہچاننا ممکن نہیں۔
پھولوں کا رس چوسنے والی تتلی کی سونڈ
color-pics1
اس تصویر میں کسی رسی کی طرح گول دکھائی دینے والی شے تتلی کی وہ سونڈ ہے جس سے وہ رس چوستی ہے۔
بھنورے کا پاؤں
color-pics2
اس تصویر میں ایک خاص قسم کے بھنورے کی پیر کو دیکھا جاسکتا ہے۔ اسے ڈائیونگ بیٹل کہا جاتا ہے جو پانی میں غوطہ لگاتا ہے اور اس کے پیر کا رنگ برنگی تلوا دیکھ کر دنیا حیران رہ گئی ہے۔
مکڑی کی آنکھ
color-pics3
اچھلنے والی مکڑی ( جمپنگ اسپائیڈر) کی آنکھ کی خوبصورت اور حیران کن تصویر
کھن کھجورے کا ڈنک
color-pics4
کنسلائیاں اور کن کھجورا ہمارے ملک میں بھی عام پایا جاتا ہے لیکن اس تصویر میں اس کہ وہ ڈنک نمایاں ہے جس سے یہ اپنے شکار کو گرفت کرتا ہے۔ فوٹوگرافر کے مطابق یہ کیڑا بہت زہریلا ہے۔
تتلی کے پروں کا ڈیزائن
color-pics5
ایک اور خوبصورت تصویر جس میں تتلی کے رنگین پروں کے چھلکے دار پرت دیکھی جاسکتی ہے۔
شکاری مکھی کی آنکھ
color-pics6
روبر فلائی ایک قسم کی بڑی مکھی ہے جو چھوٹے جانداروں کا شکار کرتی ہے۔ اس کی قریبی اور تفصیلی تصویر دیکھیں۔
زوپلانکٹن کا مائیکروگراف
color-pics7
سمندروں کی سطح پر چھوٹے خردبینی جاندار تیرتے رہتے ہیں جنہیں زوپلانکٹن کہا جاتا ہے اور ایک فوٹوگرافر نے بہت سلیقے سے 65 فاسلز زوپلانکٹن کی تصویر لی ہے۔
بھنبھیری کا لاروا
color-pics8
بھنبھیری یا ڈریگن فلائی کا لاروا اتنا خوبصورت ہوگا کسی نے سوچا بھی نہ تھا۔