ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی، ہالی ووڈ اسٹارز امریکا چھوڑنے کیلئے تیار

نیویارک ( ہاٹ لائن ) امریکی اداکار بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر ناخوش ہیں، ہالی ووڈ کے کئی اداکار اور گلوکار ملک چھوڑنے کی باتیں کرنے لگے۔
ہالی ووڈ کے فنکار بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی سے انتہائی پریشان ہیں، کئی اداکاروں اور گلوکاروں نے ری پبلکن امیدوار کی فتح کی صورت میں امریکا چھوڑنے کا اعلان کردیا.ہالی ووڈ اداکارہ باربرا اسٹریسنڈ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مجھے یقین نہیں آتا، میں کینیڈا سمیت کسی بھی مل جانے کیلئے تیار ہوں. برائن کرانسٹن کا کہنا ہے کہ میں یقیناً کہیں اور منتقل ہوجاؤں گا، یہ میرے لئے کسی بھی قابل قبول نہیں ہوگا۔ نوجوان گلوکارہ ملی سائرس کہتی ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی میرے لئے ڈراؤنے خواب سے کم نہیں، میں یہاں سے چلی جاؤں گی. لینا ڈنہم نے اپنا سامان باندھ کر فوری طور پر کینیڈا جانے کا اعلان کردیا.ایمی شومر نے اسپین جانے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنا انداز بدلنا اور اسپینش زبان سیکھنا ہوگی۔ جون اسٹیورٹ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ میں ایک خلائی شٹل میں میں بیٹھ کر کسی اور سیارے پر چلا جاؤں گا کیوں ٹرمپ کی کامیابی کی صورت میں یہ سیارہ ایک مذاق بن جائے گا۔ ہالی ووڈ اداکارہ اور گلوکارہ چیر نے بھی ری پبلکن امیدوار کی کامیابی کی صورت میں دنیا چھوڑ کر سیاہ جیوپیٹر (مشتری) پر بسنے کا اعلان کیا تھا .ٹی وی اور فلموں کی معروف اداکارہ چیلسی ہینڈلر بولیں کہ ٹرمپ کی کامیابی کی صورت میں، میں کسی دوسرے ملک میں اپنے لئے ایک گھر خریدوں گی.