صدربارک اوباما کےخطاب نےدل جیت لئے

واشنگٹن ( ہاٹ‌لائن ) امریکی صدر براک اوباما نے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیابی پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ اختلافات کے باوجود ہم سب کا مشن بہتر اور خوشحال امریکا ہے۔امید ہےکہ ٹرمپ کامیابی کے اس سفر کو آگے بڑھائیں۔
امریکا میں نیا صدر منتخب ہوگیا۔ٹرمپ کی کامیابی پرصدراوباما نے انھیں مبارکباد دی۔صدربراک اوباما نے کہاکہ نومنتخب صدر کواقتدارکی پرامن منتقلی یقینی بنائی جائے گی۔ وائٹ ہاؤس میں مختصرخطاب میں صدراوبامانےتمام ڈیموکریٹ ساتھیوں سےکہاکہ وہ مایوسی کوبھول جائیں اورانتخابات میں شکست کےبعدمثبت رویہ اختیار کریں۔براک اوباما کا کہنا تھاکہ سب امریکہ کی بہتری چاہتے ہیں اور امید ہے کہ امریکہ کا ناقابلِ یقین سفر آگے بڑھے گا۔ براک اوباما کہنا تھا کہ ہم سب مل کر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابیاور ملک کو چلانے کے لیے راہ ہموار کر رہے ہیں۔اقتدار کی منتقلی بہتر انداز میں ہو کیونکہ آخر کارہم ایک ہی ٹیم کا حصہ ہیں۔