ترک صدر رجب طیب اردوان اہم دورے پر اگلے ہفتے پاکستان آئیں گے

سلام آباد (ہاٹ لائن) ترک صدر رجب طیب اردوان اہم دورے پر اگلے ہفتے پاکستان آئیں گے اور وزیراعظم، صدر مملکت سمیت ملک بھر کے سیاسی رہنماﺅں سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ساتھ بھی ملاقات کا امکان ہے۔
ترک صدر ہم ادورے اگلے ہفتے پاکستان آئیں گے اور 2 روز تک اسلام آباد میں قیام کریں گے جبکہ ان کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہو گا۔ ترک صدر دورے میں وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کریں گے اور صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم نواز کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے
ذرائع کے مطابق ان کے دورے کے دوران باہمی تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے جبکہ ملک بھر کی سیاسی قیادت سے ملاقاتوں کے علاوہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کیساتھ بھی ملاقات کا امکان ہے۔(ی-ا)