صدراوباما کے دورصدارت کی 20 لاکھ تصاویرمیں سے چند دلچسپ تصاویر

واشنگٹن (ہاٹ لائن) وائٹ ہاؤس کے آفیشل فوٹو گرافر پیٹی سوزا نے صدر باراک اوباما کی بطور صدر وائٹ ہاؤس میں قیام کے دوران 20 لاکھ سے زائد تصاویر اتاریں تاہم انہوں نے ان میں سے اپنی پسندیدہ چند انتہائی دلچسپ تصاویر جاری کی ہیں۔
01-1478879730
ڈپٹی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر بین روڈیس 4 جولائی 2015 کو اپنی کمسن بچی کو وائٹ ہاؤس لے کر آئے تو بچی صدر اوباما کے اوول آفس میں زمین پر رینگنے لگی تو صدر اوباما سے رہا نہ گیا اور وہ بھی بچی کے ساتھ بچے بن کر زمین پر گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے اور بچی کی آنکھوں میں دیکھ کر اسے مخاطب کرتے رہے۔ یہ نظارہ بھی فوٹوگرافر نے کیمرے میں محفوظ کیا۔
02-1478879738
وائٹ ہاؤس کے دورے کے موقع پر 15 نومبر 2012 کو صدر اوباما کی اولمپکس جیمناسٹک ٹیم کے ہمراہ لی گئی ایک دلچسپ تصویر جس میں خاتون کھلاڑی اور صدر اوباما پوز دے رہے ہیں۔
08-1478879775
یاست نارتھ کیرولینا کی یونیورسٹی آف کیرولینا کے دورہ کے موقع پر صدر اوباما کو لیپ ٹاپ پر تقریر کے نکات کے بارے میں بتایا جارہا ہے جسے پڑھ کر اوباما بے ساختہ ہنس رہے ہیں۔ یہ تصویر 24 اپریل 2012 کو لی گئی جسے فوٹو گرافر نے پھرتی دکھاتے ہوئے محفوظ کیا۔
651540-obama-1478885478-245-640x480
یہ تصویر 14 فروری 2013 کو جارجیا کے ایک اسکول کے دورے کے موقع پر لی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صدر اوباما محدب عدسہ کے ساتھ بچوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔
04-1478879751
وائٹ ہاؤس میں اپنا عہدے سنبھالنے کے بعد 3 دسمبر 2009 کو صدر اوباما کی یہ تصویر لی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک ملازم کے ساتھ پنچے سے پنچا ملا کر ملازم کی خدمات کا اعتراف کر رہے ہیں۔
09-1478879779
دسمبر 2013 میں صدر اوباما چیف آف اسٹاف ڈینس میکڈونف کی صاحبزادی کی سالگرہ کے موقع پر کیک اٹھائے جارہے ہیں۔ اس تصویر کو بھی فوٹو گرافر نے اپنی 20 لاکھ تصاویر میں سے ایک دلچسپ قراردیا ہے۔
05-1478879758
9 اگست 2010 کو صدر اوباما یونیورسٹی آف ٹیکساس کے دورہ کے موقع پر صدر اوباما کے ٹرپ ڈائریکٹر مارون نکلولس والی بال روم میں وزن تولنے والی مشین پر اپنا چڑھے تو صدر اوباما نے از راہ مزاح مشین پر صدر اوباما نے بھی پاؤں رکھ دیا جب کہ مارون نکلولس اپنا اضافی وزن دیکھ کر حیران رہ گئے اور قریب کھڑے ساتھی یہ منظر دیکھ کر ہنستے رہے۔ فوٹو گرافر نے اس دلچسپ منظر کو اپنے کیمرے میں محفوظ کرلیا۔
10-1478879784
26 مئی 2013 کو صدر اوباما اور ان کا اسٹاف جہاز سے ریاست اوکلوہا میں طوفانی بگولوں کے باعث ہونے والی تباہی کا فضائی جائزہ لے رہے ہیں۔
06-1478879762