بین الاقوامی خلائی مرکزپاکستان میں نظرآنےلگا

کراچی(ہاٹ لائن ) خلابازی سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے اچھی خبریہ ہےکہ خلا میں موجود بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا نظارہ کیا جاسکتا ہے۔ آج جمعرات کی شام سات بج کر 4 منٹ سے صرف 4 منٹ کے لیے بین الاقوامی خلائی مرکز نظر آئے گا۔ یہ مناظر اگلے 14 روز تک ہوسکتے ہیں۔ایشیاء اسپیس نے ناسا کی جانب سے جاری ٹویٹ میں بتایاگیاہےکہ جمعرات کو سات بج کرچارمنٹ پر شمال مغرب میں 11 ڈگری زاوئے پر بین الاقوامی خلائی مرکز نظر آسمان پر نظر آئے گا۔ اس کی زیادہ سے زیادہ بلندی 63 ڈگری کے زاوئے پر ہوگی