ڈونلڈ ٹرمپ کا تاریکین وطن کو ملک سے نکالے کا اعلان

واشنگٹن (ہاٹ لائن ) امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بنتے ہی امریکا میں موجود تیس لاکھ مہاجرین کو ملک بدر کرنے کا اعلان کردیا۔ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منصب سنبھالتے ہی بڑا اعلان کردیا۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن پر نیا پالیسی وار کر ڈالا۔اپنے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس میں داخل ہوتے ہی تارکین وطن کو نکالنے کا حکم دوں گا، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ، منشیات اسمگلر اور غیر قانونی طور پر مقیم افراد کا امریکا میں کوئی کام نہیں۔میں وائٹ ہاؤس جاتے ہی تیس لاکھ غیر قانونی طور پر امریکا میں مقیم افراد کو نکالنے کی پالیسی دوں گا.