مصر میں سیلفی لیتے ہوئے 2لڑکیاں چوتھی منزل سے نیچے آگری ، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

قاہرہ (ہاٹ لائن ) سیلفی جنون نے مصر میں بھی 2نوجوان لڑکیوں کو ہسپتال پہنچا دیا ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے شمالی صوبے بور سعید میں دونوجوان لڑکیاں سیلفی لینے کے دوران عمارت کی چوتھی منزل سے نیچے گرنے سے شدید زخمی ہو گئی جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

سکیورٹی ادارے کی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ دونوں لڑکیاں التوحید ٹاور کی چوتھی منزل پر واقع ایک فلیٹ کی بالکونی میں سیلفی لینے کی کوشش کر رہی تھی کہ انکا توازن بگڑ گیا اور زمین پر آگریں ، دونوں لڑکیوں کی عمر 15سے 20سال کے دوران ہے جو اس وقت ہسپتال میں زنگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔(ی-ا)