obama

امریکی نو منتخب صدر کے بارے میں خدشات لا حق ہیں،نتائج کو تسلیم کرنے سے ہی جمہوریت ملتی ہے: اوبامہ

امریکا (ہاٹ لائن) وائٹ ہاو¿س میں نیوز کانفرنس کے دوران صدر اوباما نے کہا کہ انھیں یقینی طور پر نو منتخب صدر کے بارے میں خدشات ہیں لیکن انھوں نے ہلیری کلنٹن سے کہا کہ وہ نتائج کو تسلیم کریں کیونکہ اسی طرح جمہوریت چلتی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ سے گذشتہ ہفتے ہونے والی ملاقات کے بارے میں اوباما نے کہا کہ میں نے ا±ن سے ملاقات میں زور دیا کہ اس انتخاب کو دیکھیں یہ کتنے گرما گرم ہوئے ہیں اور منقسم ہیں۔ اوباما کا ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں کہنا تھا کہ وہ اس عہدے کے لیے بالکل بھی تیار نہیں ہیںلیکن گذشتہ جمعرات کو ملاقات میں صدر اوباما نے کہا کہ ‘انھوں نے ملک کے اہم سٹریٹجک تعلقات میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ صدر اوباما نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے یہ صحیح نہیں ہے کہ میں نومنتخب صدر کی ہر تعیناتی پر رائے دوں۔انھوں نے کہا کہ ٹرمپ کو صدر بنے چھ دن ہوئے ہیں اور میرے خیال میں ا±ن کے لیے ضروری ہے کہ انھیں اپنا سٹاف تشکیل دینے کے لیے وقت دیا جائے۔(ا ن)