uno

کنٹرول لائن پر جاری کشیدگی پر تشویش کا اظہار : اقوام متحدہ

نیو یارک(ہاٹ لائن) ترجمان اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو تمام مسائل کا حل مذاکرات کے راستے سے ہی نکالنا چاہیے۔
ترجمان اقوام متحدہ کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان آپس میں بات چیت کے ذریعے لائن آف کنٹرول پر جاری کشیدگی کو کم کیا جا سکتا ہے۔ ترجمان اقوام متحدہ کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں برہان وانی کی ہلاکت کے بعد صورتحال خراب ہوئی۔