nawaz shareef

ترک صدر پاکستان کے لئے روانہ، طیب اردوان کی نواز شریف سے ون آن ون ملاقات متوقع

اسلام آباد(ہاٹ لائن) ترک صدر رجب طیب اردوان دو روزہ سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ترک صدرکے ہمراہ وزیروں،مشیروں اور تاجروں کا وفد بھی پاکستان آئے گا۔
کل ترک صدر اور وزیراعظم نوازشریف میں ون آن ون ملاقات ہوگی۔طیب اردوان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔طیب اردوان کا بحیثیت صدر پاکستان کا یہ دوسرا دورہ ہے۔اس سے پہلے وزیراعظم کی حیثیت سے دورہ کرچکے ہیں۔ترک صدر کو صدرمملکت ممنون حسین استقبالیہ دیں گے۔تقریب میں ملک کی سیاسی و عسکری قیاد ت سمیت اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ملاقات کے دوران وفود کی سطح پر بات چیت ہوگی۔جس کے بعد مشترکہ نیوز بریفنگ دی جائے گی۔بعد میں ترک صدر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔(ا ن)