trump

ٹرمپ مخالف مظاہرے جاری، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ

واشنگٹن(ہاٹ لائن) امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ شہری اور طلباءکا سڑکوں پر نکل کر احتجاج برپا ہیں۔
امریکہ میں نومنتخب صدر کے خلاف مظاہرے رک نہ سکے۔احتجاج کا سلسلہ دوسرے ہفتے بھی بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ریاست ارویگن کے سب سے بڑے شہر پورٹ لینڈ میں مظاہرے شدت اختیار کر گئے۔مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کردی جبکہ توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں ستر سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔طلبا نے ٹرمپ کے خلاف غم و غصے کااظہار کرتے ہوئے نعرے لگائے۔(ا ن)