بھارتی کاروباری شخصیت نے بیٹی کی شادی پر 5 ارب خرچ کر ڈالے،سونے کا پانی چڑھے دعوت نامے بھیجے گئے

بنگلورو(ہاٹ لائن) بھارت کی انتہائی معروف کاروباری شخصیت اور سابق وزیر جی جناردھن ریڈی نے اپنی بیٹی برہمنی کی شادی پر پانچ ارب بھارتی روپے خرچ کر ڈالے ہیں ۔
shadi1
تفصیلات کے مطابق جہاں بھارت میں ایک جانب نوٹوں کا بحران جاری ہے تو دوسری طرف سابق بھارتی وزیر نے اپنی بیٹی کی شادی پر پانچ ارب بھارتی ارب روپے خرچ کر ڈالے ہیں ، بھارتی سیاستدان جناردھن ریڈی نے بیٹی کی شادی کیلئے بنگلورو کے شاہی محل میں تقریب کا انعقاد کیا جبکہ اس موقع کیلئے برازیل سے رقصاﺅں کو بھی بلایا گیا جنہوں نے شادی میں شریک ہونے والے مہمانوں کو اپنے رقص سے محظوظ کیا ، وسیع و عریض محل میں پچاس ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع تھی ۔
shadi2
shadi3
شادی میں شرکت کیلئے مہمانوں کو سونے کا پانی چڑھاتے ہوئے دعوت نامے بھیجے گئے جن پر ایل ای ڈی نصب کی گئی تھی جسے کھولنے پر ویڈیو چلتی تھی جس میں دولہا اور دلہن شادی میں شرکت کیلئے دعوت پیش کرتے تھے جبکہ شادی کی پانچ روزی تقریب میں بالی ووڈ کے معروف اداکاروں نے بھی اپنے فن کے جوہر دکھائے ۔