Donald Trump

نو منتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی عقل ٹھکانے آگئی

واشنگٹن(ہاٹ لائن) نومنتخب امریکی صدر کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے جاری ہیں،مگر انہوں نے اقتدار سنبھالنے سے پہلے ہی عالمی رہنماو¿ں سے ٹیلی فونک رابطے شروع کردیئے ہیں۔
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی شاہ سلیمان، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور میکسیکن صدر سمیت انتیس غیرملکی سربراہوں سے فون پر رابطہ کیا۔امریکی محکمہ خارجہ کی بریفنگ میں نائب ترجمان جان کربی سے سوال کیا گیا کہ کیا محکمہ خارجہ سے باقاعدہ بریفنگ سے پہلے ٹرمپ عالمی رہنماو¿ں سے رابطے کرسکتے ہیں ؟ تو انہوں نے جواب دیا یہ سوال تو آپ ٹرمپ کی ٹیم سے پوچھیں۔ جان کربی نے واضح کیاکہ ان کا ٹرمپ کےدوراقتدار میں ترجمانی کا کوئی ارادہ نہیں۔ (ا ن)