india-airline

انڈیا ایئر لائن فلائٹ،مسافر کے کھانے سے مردہ لال بیگ برآمد

نئی دہلی (ہاٹ لائن )ایئر انڈیا کی پروا ز میں مسافر اس وقت شدید طیش میں آگیاجب اس کے کھانے سے مردہ لال بیگ نکل آیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت سے شکاگو جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں ایک مسافرکو کھانا دیا گیا جس میں سے مردہ لال بیگ برآمد ہو ا جس پر مسافر نے عملے کو بُلا کرخوب ڈانٹا اور لال بیگ کی تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی۔مسافر نے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے تبصرہ کیا ہے کہ ”اب ایئر انڈیا کی پرواز میںانسانوں کو کھانے کیلئے مردہ لال بیگ بھی پیش کیے جارہے ہیں “۔ دوسری جانب اس قسم کا شرمناک اور غفلت پر مبنی واقعہ پیش آنے پر ایئر انڈیا نے معافی مانگ لی ہے اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔(ان)