syria-air-attacks

حلب فضائی حملے میں87افراد جاں بحق

دبئی (ہاٹ لائن)شام کے شہر حلب میں ہونے والے فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 87ہو گئی۔
شام کے شہر حلب میں باغیوں کے قبضے والے مشرقی علاقے میں بچوں کے ایک ہسپتال اور ایک اسکول کے نزدیک کئے گئے فضائی حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 87 تک پہنچ گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روس اور شام کے جنگی جہازوں نے کل دوسرے دن بھی مشرقی حلب میں فضائی حملے کئے ہیں جس تقریبا 87 لوگوں کی موت ہو گئی۔مرنے والوں میں پانچ بچے اور 2 امدادی کارکن بھی شامل ہےں۔(ا ن)