بلوچستان میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی تباہ کن ہے: جان کربی

واشنگٹن(ہاٹ لائن)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ بلو چستان میں حالیہ دہشت گرد حملے تباہ کن ہے اور اس سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ دہشت گردی کے خلاف علاقائی تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔
گزشتہ روز واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ بلوچستان میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی تباہ کن ہے۔امریکا خطے میں دہشتگردی کے خلاف تعاون جاری رکھے گا ، پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات دہشت گردی کے خلاف مزید تعاون کی ضرورت ہے۔(ا ن)