Students demonstrate

طلبا کا فوجی حکمرانوں کے ظلم کی یاد میں مظاہرہ، طلباء کا پولیس پر پتھراؤ

ایتھنز(ہاٹ لائن)یونان میں طلبا اور پولیس کے درمیان جھڑپیں پھر شروع ہوگئیں۔ ایتھنز میں پولیس کا مظاہرین کی جانب سے پھینکے گئے بوتل بموں سے بچنا دشوار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ایتھنز کی پولی ٹیکنیکل یونیورسٹی کے باہر طلبا کا احتجاج اس وقت تشدد کی صورت اختیار کرگیا جب سکیورٹی اہلکاروں نے جلوس کو روکنے کی کوشش کی۔طلبا نے رکاوٹیں جلاتے ہوئے پولیس والوں پر پتھراؤ کیا اور بوتل بم کا استعمال بھی کیا جس پر پولیس نے آنسوگیس کی شیلنگ کی۔