afghanistan-map

افغان خاتون نے آشنا کے ساتھ فرار ہونے کیلئے خاندان کے 7 افراد کو زہر دے دیا

کابل (ہاٹ لائن) افغانستان میں ایک خاتون نے آشنا کے ساتھ فرار ہونے کیلئے خاندان کے 7 افراد کو زہر دے دیا۔
افغان خبر رساں ادارے ”خاما پریس“ کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے مقامی حکام نے بتایا کہ خاتون نے زہریلی چیز کھانے میں ملا دی تھی جس کو کھانے سے اس کے خاندان کے 7 افراد کی حالت غیر ہوگئی، جنھیں علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔افغان حکام کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد خاتون اپنے آشنا کے ساتھ گھر سے فرار ہوگئی جس کی تلاش کام جاری ہے۔خاتون کے آشنا کے حوالے سے حکام نے خیال ظاہر کیا کہ وہ افغان پولیس اہلکار ہے۔افغان حکام کا کہنا تھا کہ متاثرہ افراد کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور صوبائی ہسپتال میں ان کا علاج جاری ہے۔(ا ن)