oil-tanker-blast

موزمبیق میں آئل ٹینکر دھماکہ،73 افراد ہلاک ، 100 سے زائد زخمی

افریقہ(ہاٹ لائن) جنوبی افریقی ملک موزمبیق کے ایک گاو¿ں میں آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 73 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔
موزمبیق کے سرکاری ریڈیو کے مطابق موزمبیق کے صوبے ٹیٹی کے گاو¿ں کیپ ہریڈ زینگ میں لوگ ایک آئل ٹینکر سے پٹرول حاصل کر رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 73 افراد ہلاک اور 110 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں بڑی تعداد میں بچے بھی شامل ہیں جب کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔موزمبیق حکام کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر میں دھماکے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، پتہ لگایا جا رہا ہے کہ آئل ٹینکر دھماکے کے وقت پٹرول فروخت کر رہا تھا یا پھر گاو¿ں والوں نے اس پر حملہ کیا۔ دوسری جانب ایک مقامی صحافی کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر بدھ کے روز حادثے کا شکار ہوا اور جمعرات کی شب اس میں دھماکا (ا ن)