بھارتی تحقیقاتی ادارے کا ڈاکٹر ذاکر نائیک کے دفاتر پر چھاپا اور تلاشی : بھارتی میڈیا

نئی دہلی (ہاٹ لائن ) بھارتی تفتیشی ادارے نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے دفاتر پر چھاپا مارا اور تلاشی لی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پر مقدمہ در ج ہونے کے بعد بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے’’ڈاکٹر ذاکر نائیک ریسرچ فاؤنڈیشن ‘‘کے دفاتر پر چھاپا مار کارروائی کی اور تلاشی لی تاہم ا س دوران کوئی گرفتار عمل میں نہیں آئی ۔
ذاکرنائیک اوردیگرکیخلاف انسداددہشتگردی قوانین کے تحت مقدمہ درج ہے ۔ بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے حکام نے انکے دفاتر میں مختلف مقامات پر تلاشی لی اور چھان بین کی ۔