برازیل کے پست قد جوڑے کا نام گنیز بک میں شامل

برازیلیہ (ہاٹ لائن)برازیل کے رہائشی جوڑے کو دنیا کا سب سے پست قد جوڑا تسلیم کر لیا گیا ہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق برازیل کے رہائشی 31سالہ پاﺅلو اور 28سالہ کتیوسیا کو دنیا کے سب سے چھوٹے قد والے میاں بیوی تسلیم کر لیا گیا ہے ۔ دونوں کی پہلی بار بات چیت سماجی میڈیا پر ہوئی جو دوستی میں بدلی اور پھر زندگی بھر کے ساتھی بن گئے۔ 35 انچ کا پاو¿لو اور 28 انچ کی کیتیوسیا ان دنوں لندن میں ہیں جہاں آفیشلی انہیں دنیا کا سب سے پستہ قد جوڑا تسلیم کر لیا گیا ہے۔

پاو¿لو کا اپنی اہلیہ کے بارے میں کہاکہ مجھے پہلی نظر میں کیتیوسیا سے محبت ہو گئی تھی اور دل دے بیٹھا تھا لیکن کیتیوسیا نے پہلے پہل مجھے کسی خاطر میں نہیں لایا تھا۔