ریاست آسام میں فوجی قافلے پر فائرنگ ، 3بھارتی فوجی مارے گئے ، 4زخمی

نئی دہلی (ہاٹ لائن) ریاست آسام میںفائرنگ سے 3بھارتی فوجی ہلاک اور 4زخمی ہو گئے ۔

ریاست آسام کے علاقے پنگری میں مبینہ طور پر یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوںنے بھارتی فوجی قافلے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 فوجی مارے گئے جبکہ چار شدید زخمی ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
فائرنگ کا تبادلہ علی الصبح 5بجکر 30منٹ کے قریب پیش آیا ، مسلح افراد نے سڑک کنارے بم نصب کر رکھا تھا تاہم جیسے ہی فوجی قافلہ اس مقام پر پہنچا تو دھماکا ہوا جس کے بعد دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی ۔ بھارتی فوجیوں نے جوابی فائرنگ بھی کی مگر حملہ آور فرار ہو گئے ۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے فوجی قافلے پر دو اطراف سے فائرنگ کی جس کے بعد اس قدر جانی نقصان اٹھانا پڑا ۔